Thursday, 23 November 2017

Shaheed




ہیں نہیں مریخ سے نہیں آیا تھا 

یہیں کا تھا , یہاں ہی پلا بڑھا , یہیں کی مسجد میں ننھے ہاتھوں میں قاعدہ اور سر پر ٹوپی لئے سپارہ پڑھنے جاتا تھایہاں ہی کے سکول میں وہ ہمارے ساتھ بستہ کمر پہ باندھے کھلکھلاتے چہرے کے ساتھ شعور کی جستجو میں جاتا تھا یہیں , اسی گراؤنڈ میں وہ کرکٹ کھیلتا , چھکے لگاتا , آؤٹ ہوتا , یا فٹبال , ہاکی , کبڈی کھیلتاوہ مریخ سے نہیں آیا تھا ... یہیں کا تھا .. ہم سب کے درمیان پلا , بڑھا , بڑا ہواوہ کوئی انوکھا نہیں تھا .. ایسا ہی تھا جیسا میں جیسے تم اس کے ماں باپ بھی تھے , بہن بھائی بھی , بیوی بچے بھی ... اسکے چھوٹے چھوٹے مسلے بھی تھے , چھوٹی چھوٹی خوشیاں بھی بلکل ایسے ہی جیسے میرے یا تمہارےوہ بھی نماز اکٹھے ایسے ہی پڑھتا جیسے میں اور تم وہ بھی جمعہ کی صف میں ہمارے ساتھ ہوتا تھا , محلے کے مسلوں وہ بھی شانہ بشانہ ہوتا تھاوہ کوئی سپر مین نہیں تھا , عام ہی تھا , اسے بھی زخم لگتے تھے , اسے بھی تکلیف ہوتی تھی , اسے بھی میری تمہاری طرح حوصلوں کی ضرورت ہوتی تھی اس کی بھی خواہشیں تھی , اسکے بھی خواب تھے , وہ ہنستا بھی تھا وہ روتا بھی تھا , خوش بھی ہوتا تھا , پریشان بھی .... بلکل ہماری طرحلیکن وہ عظیم تھا , اس نے اپنی خواہشیں اپنے خواب , اپنا جسم اپنا خون , اپنا مقصد , اپنی جان , اور اپنے رشتوں سے تعلق میرے تمہارے لئے قربان کردیا میری اور تمہاری حفاظت کے لئے , ہماری بقا کے لئے ورنہ وہ کوئی مریخ سے نہیں آیا تھا ایسا ہی تھا ... جیسا میں ... جیسے تمسلام اے شہید وطن۔۔۔

No comments:

Post a Comment

Tehzeeb ki lashh

Asalam o ealekum , Kuch din pehly hamari gerat kachray k dheer par pari mili thi or ab tehzeeb ki lashh ek car sy baramad hoi hay , Se...