اچانک لاٹری نے ٹیکسی ڈرائیور کی قسمت چمکادی۔۔
لندن(نیوز ڈیسک ) کہتے ہیں کہ اوپر والا جب بھی دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے، اس ضرب المثل کی حقیقی تصویر برطانیہ میں نظر آئی جہاں 5 لڑکیوں کے باپ 50 سالہ ٹیکسی ڈرائیور کو ساری زندگی کٹھن گزارنے کے بعد اچانک کروڑوں پائونڈ مل گئے۔برطانیہ کے علاقہ گلوکسٹر کے رہائشی ایمو روسیلی نامی ٹیکسی ڈرائیور کا لاٹری میں جیک پاٹ لگا اور اسے اڑھائی کروڑ پائونڈ( تقریباً ساڑھے تین ارب روپے ) ملے۔ ایمو روسیلی کی اہلیہ 4 سال قبل ہارٹ اٹیک سے وفات پاگئی تھیں اور اس کی پانچ بیٹیاں اپنے باپ کے اچانک امیر ہوجانے پر نہایت خوش ہیں۔
ایمو نے رقم سے ایک اچھا سا بنگلہ خریدنے کے ساتھ ساتھ امریکہ کے اہم تفریحی شہر لاس ویگاس کے دورے کا ارادہ ظاہر کیا ہے لیکن ان سب کے علاوہ سب سے اہم ارادہ یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ٹیکسی چلانا چھوڑ کر اب مہنگی ترین فراری کار انگلینڈ کی سڑکوں پر دوڑائے گا۔اس کی 21 سالہ بیٹی بیتھنی سکیبراس کا کہنا ہے کہ میں اپنے آفس میں تھی کہ میرے ساتھیوں نے آکر مجھے اطلاع دی اور سب دیوانہ وار مجھ سے لپٹ کر مجھے مبارکبادیں دینے لگے
No comments:
Post a Comment