Wednesday, 3 January 2018

Parindon ki dosti


پرندوں کی دوستی نے مثال قائم کر کے سب کو حیران کر دیا۔۔۔۔فضا میں ہمسفر بن گئے


لندن(نیوز ڈیسک ) برطانوی شہری کی پرندوں سے لازوال محبت نے دوستی کی نئی مثال قائم کردی، کرسچن مولیک جب فضاء میں اڑے تو پرندے پروٹوکول کے انداز میں اُس کے ہم پرواز بن گئے۔تفصیلات کے مطابق کرسچن پرندوں سے بے تحاشہ محبت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ برطانوی شہری اور پرندوں کے درمیان ایسی لازوال محبت ہے کہ فضا میں بھی دونوں ایک دوسرے کے ہمسفر ہوتے ہیں۔
کرسچن نے اپنے مائیکرو لایک میں پرواز کی تو لوگوں نے منفرد نظارہ دیکھا کیونکہ جہاز کے گرد پرندے حفاظتی پرٹوکول میں اُس کے ہم پرواز ہوگئے۔برطانوی شہری کی پالتو پرندوں کے ساتھ پرواز دیکھ کر لوگ دنگھ رہ گئے، کرسچن نے اس خوبصورت منظر کی ویڈیو بنائی جسے ہزاروں لوگوں نے بے حد پسند کیا۔ویسے تو فضا میں انسان ہمیشہ انسانوں کے ساتھ سفر کرتا ہے لیکن پرندوں کے ساتھ سفر نے دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسچن جب بھی پرواز کے لیے اڑان بھرتے ہیں تو پرندے اس کے ہمراہ سفر کرتے ہیں اور جوں ہی جہاز لینڈٖ کرتا ہے پرندے بھی ساتھ زمین پر اترتے ہیں۔برطانوی شہری کا کہنا ہے کہ اُس نے ان پرندوں کی تربیت بہت چھوٹی عمر سے کی بلکہ ان میں سے اکثر تو اُس کے گھر پر ہی پیدا ہوئے، کرسچن کو پرندوں کے ساتھ دوستی پر بہت ناز ہے۔

No comments:

Post a Comment

Tehzeeb ki lashh

Asalam o ealekum , Kuch din pehly hamari gerat kachray k dheer par pari mili thi or ab tehzeeb ki lashh ek car sy baramad hoi hay , Se...