Wednesday, 20 December 2017

Acha ye batao....

صحرا میں سکونت کی اجازت  نہیں ہوتی
ورنہ میں اِدھر آؤں تو وحشت  نہیں ہوتی

اِس دشت میں اب اتنے مسائل ہیں کہ توبہ
اب خاک اُڑانے کی بھی فُرصت  نہیں ہوتی

سوچا ہی نہیں گھر سے نکلتے ہوئے ہم نے
صحرا میں چراغوں کی سہولت نہیں ہوتی

میں دیکھتا رہتا ہوں بچھڑتے ہوئے سب کو
حد یہ ہے مِرے  دل کو  اذّیت  نہیں ہوتی

جب چاہو جہاں چاہو بچھڑ جاؤ کسی سے
اتنی بھی تو آسان  محبت   نہیں ہوتی

تم ہِجر کی تفصیل مِری آنکھ سے پڑھ لو 
اِس لفظ کی اب اور وضاحت نہیں ہوتی

No comments:

Post a Comment

Tehzeeb ki lashh

Asalam o ealekum , Kuch din pehly hamari gerat kachray k dheer par pari mili thi or ab tehzeeb ki lashh ek car sy baramad hoi hay , Se...