صاحب جی !! جوتے تو بک جاتے ہیں . خون بھی بھلا کوئ بیچتا ہے . چاہے کسی بھی فوجی کا کیوں نا ہو !! " !!
میری آپ بیتی ۔۔۔
میں ایک فوجی ہوں .پورا ہفتہ سخت لانگ بوٹ پہن پہن کر میرے پاؤں چھل چکے تھے . وہ جوتے کچھ چھوٹے بھی تھے . ہفتہ وار چھٹی آئی تو سوچا چلو نیئے نرم لانگ بوٹ ہی لے آتے ہیں. کسی نے تجویز دی کہ لائیٹ ہاوس بازار سے عمدہ معیار کے جوتے مل جائیں گے . تو میں نے اسی بازار کا رخ کر لیا . سارا دن بازار پھرنے کے بعد ایک دکان پہ اچھی کوالٹی کی خاکی لانگ بوٹ نظر آۓ۔۔۔۔
دیکھتے ہی مجھے شو کیس کے اوپر والے خانے میں ایک جوڑی پسند آئی. پوچھا تو جواب آیا .
" صاحب !! وہ میں بیچ نہیں سکتا "
میرے بہت اصرار پر بھی اس دکاندار نے آمادگی ظاہر نا کی .میں نے ہار مان کر اس سے دریافت کیا ک ایسی کیا وجہ ہے کہ وہ جوتے بیچنا نہیں چاہتے . تو جواب ملا
" صاحب جی !! اس پر خون کے دھبے ہیں !! "
میں نے اس سے کہا تب تو اور بھی سستے دام پر مل جایٸں گے !! تو جواب ملا
" صاحب جی !! صاحب جی !! جوتے تو بک جاتے ہیں . خون بھی بھلا کوئی بیچتا ہے . چاہے کسی بھی فوجی کا کیوں نا ہو !! "
میں کافی دیر تک اس دکان پر بیٹھا اس دکاندار کو حیرت سے دیکھتا رہا .اور یہی سوچتا رہا .
" اس قوم کو دنیا کی کوئی طاقت مات نہیں دے سکتی "
No comments:
Post a Comment