Saturday, 23 December 2017

مرنے کے بعد قبر میں جو جانورسب

کیا آپ جانتے ہیں کہ مرنے کے بعد قبر میں جو جانورسب
 سے پہلے آپ کے مردہ تن کو کھاتا ہے اسکا نام کیا ہے؟ یہ بجو ہے جو صرف قبرستان میں نئی میتوں کے انتظار میں پڑا رہتا ہے ۔جب بھی کوئی انسان قبرستان میں جاتا ہے تو کھدی ہوئی قبروں میں سے اسکو کئی طرح کے کیڑے مکوڑے نکلتے بھی نظر آتے ہیں اور قبروں میں بنی بلوں کو دیکھ کر اسکے ذہن میں سوال اٹھتا ہے کہ ان میں کیا سانپ رہتے ہیں؟ انسان غور کرے تو آنے والے وقت میں وہ بھی ان جیسی کسی قبر میں پڑا ہوگا اور اسکی قبر میں بھی ایسے کئی سوراخ و بل نظر آئیں گے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ قبرستان میں سانپ اور کیڑے مکوڑے بھی ہوتے ہیں لیکن بجو ایساجانور ہے جو قبرستان پر راج کرتا ہے ۔یہ مردم خور جانور چوہے اور نیولے سے مشابہ ہوتا ہے جو تازہ تازہ میتوں تک بہت جلد پہنچ جاتا اور ان کا گوشت ہڈیوں تک کھا جاتا ہے۔
بجو بڑا سخت جان جانور ہے ۔یہ دودھ دینے والے جانوروں میں شمار ہوتا ہے۔اسکے سخت جان ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ اگر یہ ہاتھی کے پاؤں تلے بھی آجائے تو کچلا نہیں جاتا ۔اسکے پنجے اور دانت نوکیلے اور تیز دھار ہوتے ہیں ۔مٹی کو کھودنے اور لکڑی کو منٹوں میں کھوکھلا کردیتا ہے ۔بجو کئی گز تک لمبی سرنگیں کھو ڈالتے اور ایک قبر سے سرنگ نکال کر دوسری قبروں تک آتے جاتے ہیں،جونہی کوئی تازہ میت دفن کی جاتی ہے ان کی حسیات انہیں مطلع کردیتی ہیں کہ ان کا شکار پہنچ گیا ہے۔
اللہ ھم سب کو قبر کے عذاب سے محفوظ فرمائے

No comments:

Post a Comment

Tehzeeb ki lashh

Asalam o ealekum , Kuch din pehly hamari gerat kachray k dheer par pari mili thi or ab tehzeeb ki lashh ek car sy baramad hoi hay , Se...