Tuesday, 12 December 2017

پردہ تو نظر کا ہوتا ہے !!

پردہ تو نظر کا ہوتا ہے !!
بلھے شاہ ابھی کمسن بچے تھے نہر کے کنارے کھیل رہے تھے, وہیں کچھ خواتین بیٹھی کپڑے دھو رہی تھیں کہ ایک خاتون کے جسم سے قمیض کچھ اوپر ہوئ اور بلھے شاہ کی نظر اس خاتون کے جسم پر پڑ گئی. آپ نے ہاۓ کی آواز نکالی اور فورا اپنی قمیض کے پلو کو اٹھا کر اپنی آنکھوں پر رکھ لیا آنکھیں بند کرنے کے لیے. اب بلھے شاہ نے قمیض کے نیچے پاجامہ نہیں پہنا ہوا تھا, جیسے چھوٹے بچوں کو نہیں پہنایا جاتا, تو قمیض اٹھانے سے آپ کی اپنی شرم گاہ ظاہر ہو گئی.
سب خواتین نے ایک زوردار قہقہ لگایا اور ایک خاتون نے آواز کسی کہ یہ کیسا پردہ ہے کہ اپنا ہی جسم برہنہ ہو جاے?
جس کو سن کر بلھے شاہ نے یہ تاریخی الفاظ فرمایے کہ
"بی بی پردہ تو نظر کا ہوتا ہے".
سب خواتین کی ہنسی ایک دم بند ہو گئی اور وہ دم بخود رہ گئی ایک کمسن بچے کی اس گہری بات پر. اور سوچنے لگی کہ یہ کون بچہ ہے جو کمسنی میں اتنی گہری باتیں کرتا ہے.
شام تک پورے محلے میں اس بچے کی شہرت عام ہو چکی تھی. آپ کا یہ فقرہ اتنا مشہور ہوا کہ آج زبان زد عام ہے.
(حوالہ : احوال اولیاء, ڈاکٹر ممتاز ساجد)
لیکن آج تقوی' کے اس فقرے کی بے ہرمتی اس طرح ہونے لگی ہے کہ ظاہری پردے کی نفی کی جانے لگی ہے اور جوابا کہا جاتا ہے کہ پردہ تو نظر کا ہوتا ہے.
نظر کا پردہ اور جسم کا پردہ دو الگ الگ حکم ہیں, نظریں نیچی رکھنا مرد کے لیے, اور جسم کا پردہ عورت کے لیے ہے.
مرد اور عورت دونوں نے اپنا اپنا حکم پردہ پورا کرنا ہے.
لیکن افسوس حال یہ ہے کہ لباس جسم سے کم سے کم تر ہوتا جا رہا ہے اور نظر کے پردے کا پرچار ہو رہا ہے, اور وہ بھی دوسروں کے لیے, اپنے لیے وہ بھی نہیں. کہتے ہین "دین میں آسانی ہے"
اس آسانی کو دین پر عمل نہ کرنے کے لیے استعمال کیا جانے لگا ہے. دین میں آسانی کا مطلب یہ ہے کہ نماز کھڑے ہو کر نہیں پڑھ سکتے تو بیٹھ کر پڑھ لو, بیٹھ کر نہیں پڑھ سکتے تو لیٹ کر اشارے سے پڑھ لو.
روزہ ابھی نہیں رکھ سکتے تو کچھ دن بعد رکھ کر قضا کر لینا...
دین میں آسانی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ نماز پڑھو یا نہ پڑھو, روزہ رکھو یا نہ رکھو... وغیرہ وغیرہ.
دین میں آسانی ضرور ہے, من مانی نہیں ہے

No comments:

Post a Comment

Tehzeeb ki lashh

Asalam o ealekum , Kuch din pehly hamari gerat kachray k dheer par pari mili thi or ab tehzeeb ki lashh ek car sy baramad hoi hay , Se...