Sunday, 17 December 2017

ویڈیو کال

تم ویڈیو کال کرو گی تو ہی بات کرونگا
آج ایک دوست کے ہاں دعوت پر گیا ہوا تھا. وہاں اس دوست نے کچھ اور لڑکوں کو بھی بلا رکھا تھا جن سے جان پہچان وہیں ہوئی،ایک لڑکے کے موبائل پر وقفے وقفے سے فون آ رہا تھا اور وہ فون کو دیکھ کر بڑا معنی خیز مسکرا رہا تھااس لڑکے کے پرانے دوست اسے آنکھیں مار رہے تھے اور کال ریسو کرنے کا کہہ رہے تھے.کھانا کھانے کے دوران اس نے کال ریسیو کی اور دوسری طرف سے ایک لڑکی کی آواز آئی کہ میں کب سے فون کر رہی تم اٹھا کیوں نہیں رہے؟
تو اس لڑکے نے کہا تم ویڈیو کال کرو گی تو ہی بات کرونگا تم آڈیو کال کر رہی ہو اس لئیے نہیں اٹھا رہا ،تو مجبور ہو کر اس نے ویڈیو کال کی.اس لڑکے نے اس دعوت پر مدعو سب لوگوں کے سامنے موبائل رکھ دیا اور بہت پیار بھری باتیں کرنے لگا.چند منٹ تک اس لڑکی نے کال کی ، د عوت پر موجود اس کے پرانے دوست اسے شاباشی دے رہے تھے اور جو میرے جیسے نئے تھے وہ برہم کہ تم الگ حگہ پر جا کہ بات کرو.بعد میں اس لڑکے کے ڈائیلاگ بہت بیہودہ اور انتہائی نازیب تھے کہ بڑی شرم و حیا والی بنتی تھی ، چند دنوں بعد دیکھنا یہ اپنا جسم بھی مجھے دکھانے سے نہیں شرمائے گی وغیرہ وغیرہ.میں تمام لڑکیوں سے یہ بات پوری ایمانداری سے کہنا چاہتا ہوں کہ انٹرنیٹ کی دنیا نے بے حیائ کے تمام پردے چاک کر دئے ہیں ،کئ لڑکیاں ایسے ہی کرتی ہیں ،اور لڑکوں کی چکنی چپڑی باتوں میں آ جاتی ہیں اور کئ لڑکےاپنے دوستوں میں بیٹھ کر لڑکیوں کی آوازیں ،باتیں ایک دوسرے سے شئیر کررہے ہوتے ہیں دوست کمنٹس پاس کرتے ہیں.برے برے القاب سے نوازتے ہیں.
آپ دنیا کی سب سے قیمتی اور معزز وجود ہیں اپنے آپ کو سستا اور ننگا نا کریں کسی کی باتوں میں آکر جو لڑکا آپ سے تصاویر یا کسی بھی اور طرح کی فرمائش کرتا اس سے کہیں کہ وہ رشتہ بھیج کر نکاح کر لے اس کے بعد جیسے چاہے دیکھے لیکن اس سے پہلے عورت بنیں ، عورت کا مطلب چھپی ہوئی ، پوشیدہ ہوتا ہے، عریاں اور کسی کی بات میں آکر اہنے وجود کو ننگا کر دینے والی عورت نہیں بلکہ زانیہ ہوتی ہے اپنے آپ کی حفاظت کری

No comments:

Post a Comment

Tehzeeb ki lashh

Asalam o ealekum , Kuch din pehly hamari gerat kachray k dheer par pari mili thi or ab tehzeeb ki lashh ek car sy baramad hoi hay , Se...