اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارلحکومت کے تھانہ کورال ،کھنہ پل ،چک شہزادکی حدود میں درجنوں جوئے ، منشیات اور بے راہ روی کے اڈے کھل گئے ہیں جس سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے ۔معلوما ت کے مطابق تھانہ کورال کی حدود غوری ٹاؤن،کھنہ ڈاک ،مدینہ ٹاؤن اورکھنہ پل بھٹہ خشت سٹاپ پر جوئے ،بدکاری اور منشیات کے اڈے بے دھڑک ہو کر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔بدکاری کا سب بڑا اڈا بابا گمن شاہ مزار کے قریب ایک ڈبل منزل عمارت میں واقع ہے جہاں سے روزمرہ کی بنیاد پرایک سو سے زائد افراد کا آنا جانا ہوتا ہے ۔
متنازعہ بھارتی اداکارہ عرشی خان نے نشے میں دھت ہو کر شاہد آفریدی پر اب تک کا سب سے شرمناک الزام لگا دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی تو کیا بھارتی بھی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے
منشیات فروشی بھی اسی دربار کے قریب دو خواتین اور چار مردوں کے گھروں میں ہو رہی ہے اور وہ زیادہ تر سپلائی خواتین کے ذریعہ کرواتے ہیں جو کہ عبداللہ شاہ بیابانی دربار کے پاس سے سپلائی کرتے ہیں ۔تھانہ کھنہ کی حدود میں بلال ٹاؤن ،صنم چوک پر تین بدکاری اور ایک منشیات کا اڈا ہے جو کہ کئی سالوں سے کام کر رہا ہے دوسری جانب چک شہزاد ٹاؤن تھانہ کی حدود میں فراش ٹاؤن،ترامڑی،علی پور میں دو بدکاری،تین جوا کے اڈے موجود ہیں جو کہ معلومات کے مطابق پولیس کو باقاعدہ بھتہ دیکرچلائے جا رہے ہیں
No comments:
Post a Comment