Sunday, 17 December 2017

اتباف ابرک

تیری یادیں کمال کرتی ہیں
میرا جینا محال کرتی ہیں
اپنی نظروں سے گرتا جاتا ہوں
ایسے ایسے سوال کرتی ہیں
تیری یادیں کمال کرتی ہیں
رہوں جو چپ تو بات بدلیں نہ
میرا جینا وبال کرتی ہیں
تیری یادیں کمال کرتی ہیں
روز اٹھتا ہوں نیا دن بن کر
روز مجھ کو زوال کرتی ہیں
تیری یادیں کمال کرتی ہیں
ماضیوں سے تو چھپ بھی جاتا ہوں
حال بن کر بے حال کرتی ہیں
تیری یادیں کمال کرتی ہیں
کبھی خوشیاں کہیں جو مل جائیں
ایسا لوٹیں کھنگال کرتی ہیں
تیری یادیں کمال کرتی ہیں
میں جو کہتا ہوں اب چلی جاو
رو رو آنکھوں کو لال کرتی ہیں
تیری یادیں کمال کرتی ہیں
شوخیوں پہ کبھی جو آ جائیں
کیسے کیسے مجال کرتی ہیں
تیری یادیں کمال کرتی ہیں
جب کبھی ٹوٹ پھوٹ جاتا ہوں
گلے لگ کر ملال کرتی ہیں
تیری یادیں کمال کرتی ہیں
کوئی اب دل کو اور توڑے نہ
ساتھ رہ رہ خیال کرتی ہیں
تیری یادیں کمال کرتی ہیں
اتباف ابرک
#Teri yadeen,

No comments:

Post a Comment

Tehzeeb ki lashh

Asalam o ealekum , Kuch din pehly hamari gerat kachray k dheer par pari mili thi or ab tehzeeb ki lashh ek car sy baramad hoi hay , Se...